.

محمد بن سلمان کی سام سنگ گروپ کے عہدیداران کے ساتھ سرمایہ کاری پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز معروف الیکٹرونک کمپنی سام سنگ کے مینجمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین جے یونگ لی سے ملاقات کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق یہ ملاقات جدہ میں بن سلمان کے دفتر میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران مملکت اور سام سنگ گروپ کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون کے مواقع زیر بحث آئے۔ اس سلسلے میں مملکت میں ٹکنالوجی، صنعت، تعمیرات، توانائی اور اسمارٹ شہروں کے میدان میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں معیشت اور منصوبہ بندی کے سعودی وزیر محمد التویجری، سعودی کابینہ کے جنرل سکریٹریٹ کے مشیر یاسر الرمیان اور سام سنگ گروپ کے سربراہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ون بیو ہونگ بھی موجود تھے۔