.

مغربی کنارہ : چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون شہید ہوگئی ہے۔اسرائیلی پولیس اور طبی ذرائع نے اس خاتون کی فائرنگ کے نتیجے میں موت کی تصدیق کی ہے۔

یہ واقعہ قلندیا کی فوجی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے۔ یہ چیک پوسٹ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان واقع ہے۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے اپنے پاس موجود چاقو نکالا تھا جس پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان میکی روزن فیلڈ کے مطابق نامعلوم فلسطینی خاتون مذکورہ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کے رُوٹ پر سکیورٹی فورسز کے قریب آ رہی تھی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اس کو رُکنے کے اعلانات کیے لیکن اس نے انھیں نظرانداز کردیا تھا۔

خاتون کو زخمی حالت میں بیت المقدس میں واقع"ہداسا" ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔یہ واقعہ اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔