.

سعودی عرب کی کربلا میں مسافر بس دھماکے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق مملکت نے عراق کے صوبے کربلا میں مسافر بس کو دھماکے کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔

جمعے کے روز کربلا شہر کے باہر ایک چھوٹی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ کارروائی میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکا اس وقت ہوا جب مذکورہ مسافر بس کربلا اور الحلہ کے درمیان عراقی فوج کی ایک چیک پوسٹ کے راستے گزر رہی تھی۔

داعش تنظیم نے ہفتے کے روز اس کارروائی کی ذمے داری قبول کی تھی۔

اس سے قبل عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی کارروائی میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔