.

خامنہ ای ، نصر اللہ اور سلیمانی کی ملاقات کی تصویر !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای ، پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی ایک تصویر جاری کی ہے۔ یہ تصویر تینوں افراد کی ایک حالیہ ملاقات کے موقع پر لی گئی تھی اور اب یہ ٹویٹر پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

مذکورہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایران اور اس کے حلیفوں پر دباؤ کا دائرہ وسیع کرنے کے بعد منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں امریکی وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے غیر معمولی نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہیں۔