.

سعودی ولی عہد اور عراقی وزیراعظم کے درمیان آرامکو حملوں پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کے روز عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہد یسے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا جس میں بتقیق اور خریص میں سعودی آرامکو کے پلانٹس پر تخریبی حملے سرفہرست تھے۔

اس موقع پر عبدالمہدی نے باور کرایا کہ عراق مملکت کے امن اور استحکام کا شدید خواہاں ہے۔ انہوں نے توانائی کی عالمی منڈی کو مستحکم رکھنے کی خاطر سعودی عرب کے مثبت کردار کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں بردار ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات ، مختلف شعبوں میں ان تعلقات کی ترقی اور مشترکہ دل چسپی کے متعدد معاملات زیر بحث آئے۔