.

مصر: سکیورٹی افسروں کے قتل میں ملوّث سات افراد کے کیس مفتیِ اعظم کے سپرد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک فوجداری عدالت نے ایک افسر اور چھے سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوّث سات افراد کے کیس مفتیِ اعظم کو بھیج دیے ہیں۔

استغاثہ نے ان مدعاعلیہان کے خلاف ایک دہشت گرد تنظیم میں شمولیت ،ہتھیار اور دھماکا خیز مواد رکھنے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوّث ہونے کے الزام میں فرد جرم عاید کی تھی۔

ان ملزموں پر مصر کے شہر حلوان میں ایک ڈاک خانے میں مسلح ڈکیتی ، افسروں اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے اور ایک افسر کی کار نذر آتش کرنے کے الزام میں بھی فرد جرم عاید کی گئی تھی۔انھوں نے حلوان کے ڈاک خانے میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران میں میں 82 ہزار مصری پاؤنڈز لوٹ لیے تھے۔ ان کے خلاف مقدمے کی مزید سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔