.

عراق کے یوم آزادی پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کے تہنیتی پیغامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز عراقی صدر برہم صالح کو بھیجے گئے ایک پیغام میں اُن کے ملک کے یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی۔

شاہ سلمان نے اپنے علاوہ سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عراق کے صدر کے لیے صحت اور مسرت کی تمناؤں اور عراقی حکومت اور عوام کے واسطے مزید امن و استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقع پر عراقی صدر کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا۔ پیغام میں بن سلمان نے صدر برہم صالح کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور صحت اور مسرت کی دعاؤں کا اظہار کیا ... اور ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ عراقی حکومت اور برادر عراقی عوام مزید امن و استحکام حاصل کرے۔

عراق نے 3 اکتوبر 1932 کو برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کی تھی۔