.

متحدہ عرب امارات، پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات رواں سال کے آخر تک پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراھیم سالم الزعابی نے عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای رواں سال کے آخر تک پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جو آئل ریفائنری سیکٹر میں کی جائے گی۔

اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری کا منصوبہ بلوچستان کے علاقے حب میں شروع کیا جائے گا. ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہو گی۔

رواں سال کے اوائل میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔