.

اماراتی ولی عہد اور شہزادہ خالد بن سلمان میں مشترکہ عسکری تعاون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان گذشتہ روز ابو ظبی میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے مشترکہ فوجی تعاون، دفاعی امور اور باہمی دلچسپی کےدیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔

اماراتی ولی عہد اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل، بالخصوص خلیجی خطے کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا