.

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی بس پر حملہ، سعودی عرب کا اظہار مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی فورسز کی بس پر ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

مملکت کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے ایک بیان میں جلال آباد میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی۔ سعودی عہدیدار نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے کے ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔