.

سعودی عرب میں کار اور اونٹ کے درمیان تصادم کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک شہری نے کار اور سڑک عبور کرتے ہوئے اونٹ کے درمیان تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ فوٹیج میں ایک مصروف شاہراہ سے اونٹوں کو گذرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس واقعے میں اونٹ کو معمولی زخم آئے اور وہ بچ گیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی فوٹیج میں شہریوں نے مصروف شاہرائوں پر اونٹوں کے آنے اور گاڑیوں کے ساتھ ان کے تصادم کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اونٹ مالکان کو مصروف شاہرائوں پراونٹ لاتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ اونٹوں کے سڑکوں پر آنے سے نہ صرف اونٹوں کے گاڑیوں سے ٹکرانے کا خطرہ رہتا ہے بلکہ اس سے جانی نقصان کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔

بعض شہریوں نے مصروف شاہرائوں پر اونٹ لانے والے مالکان کو جرمانہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سعودی کابینہ نے گذشتہ سال ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں اونٹ مالکان کو وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کو جانوروں کے الیکٹرانک نمبر اور اندراج کے لئے الیکٹرانک چپ لگانے کا پابند کیا گیا تھا۔

سنہ2018 میں وزارت ٹرانسپورٹ کے سرکاری اعداد وشمار نے انکشاف کیا تھا کہ جانوروں کی وجہ سے 355 حادثات ہوئے جن کی وجہ سے 287 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔