.

روسی صدر پوتین آج سعودی عرب پہنچ رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی صدر ولادی میر پوتین آج پیر کے روز سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ بعد ازاں وہ منگل کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ اس بات کی تصدیق پوتین کے معاون یوری اوشاکوف نے کی۔

اس سے قبل اوشاکوف یہ بتا چکے ہیں کہ پوتین کے سعودی عرب کے دورے کے دوران دستخط کے لیے تقریبا 30 دستاویزات تیار کر لی گئی ہیں۔ ان میں اقتصادی اور تجارتی سمجھوتے شامل ہیں۔

اوشاکوف کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اور پوتین کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے بیچ مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہو گا ... ان میں توانائی، زراعت، صنعت، تکنیکی عسکری تعاون اور ثقافتی اور انسانی امور شامل ہیں۔

روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پوتین کے دورے میں ان کا فنڈ تقریبا 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

اسی طرح سعودی اور روسی سربراہان کے درمیان بات چیت میں مشرق وسطی اور شمالی افریقا بالخصوص شام، خلیج، یمن اور فلسطینی کی صورت حال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پوتین اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان بھی بات چیت ہو گی۔

روسی صدر نے آخری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ 12 سال قبل فروری 2007 میں کیا تھا۔ سعودی فرماں روا 2017 میں روس کے تاریخی دورے پر ماسکو پہنچے تھے۔