.

اسرائیلی فوج نے القدس کے فلسطینی گورنر اور تحریک فتح کے سیکرٹری کوحراست میں لے لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس ایک کارروائی کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے گورنر اور تحریک فتح کے ایک سیکرٹری سمیت متعدد دیگر سینیر رہ نمائوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض اسرائیل نے فلسطینی عہدیداروں پر بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے منصوبوں کو فروغ دینے اوراسرائیلی حکام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوموار کو فلسطینی امور اسیران کے وکیل محمد محمود نے بتایا قابض فوج نے القدس کے گونر عدنان غیث اور فتح کے سیکرٹری جنرل برائے القدس شادی مطور کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیل نے یروشلم میں فلسطینی اتھارٹی کے کسی بھی خودمختار مظاہرے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روزنفیلڈ نے کہا کہ پولیس نے دونوں فلسطینی عہدیاروں کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا ہے۔

محمود نے غیث اور مطور دونوں کی نظربندی میں توسیع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔