.

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی دورہ فلسطین کےموقع پرمسجد اقصیٰ میں حاضری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المسحل اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے پیر کو مسجد اقصی میں حاضری دی اور قبلہ اول میں نماز بھی ادا کی۔

انہوں نے العربیہ کو کہا کہ "میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے اور میری ٹیم کے ساتھیوں کو حرمین شریفین کے بعد مسجد اقصیٰ میں بھی حاضری کا شرف حاصل ہوا ہے۔ یہ حاضری میرے لیے باعث فخر ہے کہ اللہ نے مجھے اور دیگر ساتھیوں کو مسجد اقصیٰ کے دیدار کا شرف بخشا'۔

المسحل کا کہنا تھا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اس دورے کی سہولت دی۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کے صدر میجر جنرل جبریل رجوب اور دیگر فلسطینی حکام کا خصوصی شکریہ جنہوں نے فلسطین میں سعودی عرب کی ٹیم کی میزبانی کا حق ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم حال ہی میں اردن کے راستے فلسطین کے علاقے رام اللہ پہنچی تھی جہاں گذشتہ روز ٹیم کے ممبران نے مسجد اقصیٰ میں حاضری دی۔ سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم فلسطینی فٹ بال ٹیم کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں فٹ بال میچ بھی کھیلے گی۔