.

شام : راس العین پر ترکی کی فوج کا نیا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے بدھ کی شب بتایا کہ ترکی کی فوج نے راس العین شہر پر ایک نیا حملہ کیا ہے۔ اس دوران ترک فوج کو فضائیہ کی معاونت بھی حاصل رہی۔

ادھر سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے کمانڈر مظلوم عبدی نے داعش تنظیم کے خلاف تمام اقدامی کارروائیاں روک دینے کا اعلان کیا ہے جو زمینی طور پر شکست کھانے کے باوجود اب بھی غیر فعال ٹولیوں کی شکل میں سرگرم ہے۔

مظلوم عبدی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں واضح کیا کہ داعش تنظیم کا مقابلہ اب دفاعی عمل تک محدود رہے گا تا کہ اس شدت پسند تنظیم کے حملوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ دمشق کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر ابھی تک عمل درامد نہیں ہوا۔ اس سمجھوتے کے تحت شامی حکومت کی فورسز کو ترکی کے ساتھ سرحدی علاقے میں تعینات کیا جانا ہے۔