.

پبلک سیکورٹی کی تربیت مکمل کرنے والی 178 سعودی خواتین کی پاسنگ آؤٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریاض میں سعودی پبلک سیکورٹی کا تربیتی کورس مکمل کرنے والی خواتین کے دوسرے دستے کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد پبلک سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد الحربی کی سرپرستی میں سعودی دارالحکومت میں پبلک سیکورٹی ٹریننگ سِٹی میں ہوا۔

جنرل الحربی نے دوسرے دستے میں فارغ التحصیل ہونے والی 178 خواتین اہل کاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔

الحربی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی خواتین نے عملی میدان کے بہت سے شعبوں میں اپنی کامیابی کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے پبلک سیکورٹی کے سیکٹر کی بھرپور سپورٹ پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فارغ التحصیل خواتین نے کورس کے دوران مختلف نوعیت کی سیکورٹی اور ذاتی مہارتوں کی تربیت حاصل کی۔ ان میں فوجداری شہادتیں، زبانیں، کمپیوٹر، قوانین کی جان کاری اور عسکری نظاموں کا طریقہ کار شامل ہے۔ فارغ التحصیل ہونے والی یہ خواتین پبلک سیکورٹی اور پولیس کے علاوہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کی سیکورٹی کے شعبوں میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔