.

مشہور باحجاب سُپر ماڈل "حلیمہ عدن" ریاض سیزن میں شرکت کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا کی مشہور ترین باحجاب خاتون سپر ماڈل حلیمہ عدن "ریاض سیزن" میں شرکت کے لیے آئندہ ماہ کے آغاز میں سعودی عرب پہنچیں گی۔

ریاض سیزن ایک ثقافتی ایونٹ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ توقع ہے کہ 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہنے والے ریاض سیزن میں 2 کروڑ سے زیادہ افراد آئیں گے۔ ریاض سیزن کے دوران 100 سے زیادہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن کو 12 مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے۔ سیزن کی ایک سرگرمی کا تعلق علاقائی اور عالمی سطح پر فیشن کی دنیا بھی ہے۔ اس سلسلے میں لیکچروں، مباحثوں، ورک شاپس اور نئے رجحانات سے متعلق جان کاری کے سیشنوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

صومالی نژاد 22 سالہ امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے گرم جوشی کے ساتھ اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ریاض سیزن کے شرکاء سے ملاقات کر کے فیشن سیکٹر کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کرنا چاہتی ہیں۔

حلیمہ نے نومبر 2016 میں امریکا میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں بھی شرکت کی تھی۔ وہ حجاب کے ساتھ مقابلے میں شریک ہونے والی پہلی ماڈل تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے دنیا میں فیشن شو کی مشہور کمپنیIMG Models کے ساتھ 3 سال کے معاہدے پر دستخط کیے۔ حلیمہ دنیا بھر میں اہم فیشن شوز میں شرکت کرنے والی پہلی باحجاب ماڈل بن گئیں اور مشہور جریدوں کے ٹائٹل پر نمودار ہونے لگیں۔

حلیمہ کینیا میں صومالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئیں۔ ان کے اہل خانہ نے امریکا ہجرت کی تو اُس وقت حلیمہ کی عمر 7 برس تھی۔