.

حزب اللہ کے جنگجو کا لبنانی سیکیورٹی اہلکار پر لاٹھیوں سے تشدد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک جنگجو کو ایک فوجی افسر پرلاٹھی سے حملہ کرتے اور اس کی پٹائی کرتے دکھایا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے کارکن کےہاتھوں پٹنے والا اہلکار فوج میں لیفٹننٹ کے عہدے پر تعینات ہے۔

یہ واقعہ مظاہرین اور حزب اللہ کی حمایت کرنے والے ایک گروپ کے درمیان جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔ عوامی احتجاج روکنے کے لیے فوجی افسر کو اس علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ حسن نصراللہ نے بعد ازاں اس مقام پر احتجاج کا اعلان واپس لے لیا تھا۔

'LBC' ٹی وی پر نشر فوٹیج میں حزب اللہ جنگجو کی طرف سے فوجی افسر پر حملے کے فوری بعد دیگر سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فوجی ساتھی کو حزب اللہ کے جنگجوئوں کے چنگل سے بچالیا۔