.

شاہ سلمان کی جمعرات کے روز سعودی عرب میں نمازِ استسقا کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باران رحمت کے لیے جمعرات کے روز پورے سعودی عرب میں نمازِ استسقا ادا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رسول اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے ہدایت جاری کی ہے کہ جمعرات کے روز پوری مملکت میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ "سنت نبوی پر عمل کرنے کی نیت سے ہر کوئی اس نماز کو ادا کرنے کی پوری کوشش کرے ... اس سلسلے میں اللہ عز و جل کی بارگاہ میں عاجزانہ التجا اور گڑگڑا کر دعا پیش کی جائے ... یقینا اللہ رب العزت کو یہ گریہ و زاری پسند ہے"۔