.

آرامکو کے IPO کا آغاز 4 دسمبر سے ہو گا : العربیہ نیوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

باخبر ذرائع نے العربیہ نیوز چینل کو مطلع کیا ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو سرمایہ کاری کی عوامی پیش کشوں کے لیے 4 دسمبر 2019 سے IPO کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سے قبل تین با خبر ذرائع نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو تصدیق کی تھی کہ سعودی آرامکو کا ہدف ہے کہ تین نومبر کو اپنے IPO کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دے۔

مذکورہ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی آئندہ اتوار کو اپنے اس اعلان کے لیے کام کر رہی ہے۔

سعودی عرب کی یہ ضخیم سرکاری تیل کمپنی کسی بھی عالمی مارکیٹ میں اپنے حصص کو پیش کرنے سے قبل اپنے حصص کا ایک حصہ IPO کے ذریعے مملکت میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آرامکو کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا IPO مطلقا دنیا میں سب سے بڑا شمار کیا جا رہا ہے جہاں اس کی مارکیٹ ویلیو کا اندازہ 20 کھرب ڈالر لگایا گیا ہے۔

آرامکو 2020 میں کمپنی کے مالکان میں 75 ارب ڈالر کا ڈیوڈنڈ تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ سال 2018 کی تقسیم کے مقابلے میں 29% زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ روئل بینک آف کینیڈا، بینکو سینٹینڈر اور Mizuho فنانشل گروپ ،،، آرامکو کے IPO کے منتظمین کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ IPO کے اجرا کے منتظمین کی فہرست میں اب تک 15 بینک شامل ہو چکے ہیں جب کہ آرامکو کمپنی اس پبلک آفرنگ کے مینجرز کے انتخاب پر کام کر رہی ہے۔