.

محمد بن سلمان کی سوئس صدر کے ساتھ مشترکہ تعاون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کے روز سوئس کنفیڈریشن کے صدر اویلی موریر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے بیچ مختلف شعبوں میں تعاون اور اس میں اضافے کے تابناک مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں شخصیات نے مشترکہ دل چسپی کے کئی معاملات، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین صورت حال اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔