.

اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنا ڈرون مارگرانے کی تردید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنا ایک ڈرون مارگرائے جانے کی تردید کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے علاقے سے ایک ڈرون کی جانب طیارہ شکن میزائل داغا گیا تھا لیکن اس سے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان سے پہلے لبنان کے المیادین ٹی وی نے یہ اطلاع دی تھی کہ اسرائیل کے ایک ڈرون کو جنوبی قصبے نبطیہ کے نزدیک مارگرایا گیا ہے۔