.

سعد الحریری کے استعفے سے اصلاحات کے لیے درکار وقت ضائع ہوگیا: حزب اللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک نے کہا ہے کہ وزیراعظم سعد الحریری کے استعفے سے اصلاحات کے لیے درکار وقت ضائع ہوگیا ہے۔

حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمان نے ایک نشری بیان میں کہا ہے کہ ’’لبنانی صدر میشیل عون کو اب نئی حکومت کی تشکیل کے لیے پارلیمان کے ارکان سے مشاورت کا عمل شروع کردینا چاہیے۔‘‘

حزب اللہ کی قیادت میں بلاک نے کہا کہ لبنان میں حالیہ افراتفری امریکا کی مداخلت کا نتیجہ ہے۔اس نے لبنان کے داخلی امورمیں امریکا کی مداخلت کی مذمت کی ہے۔