.

غزہ پٹی: اسرائیلی فوج کی فضائی بم باری میں 3 فلسطینی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔ یہ بات العربیہ کے نمائندے نے ہفتے کو علی الصبح بتائی۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ تینوں فلسطینی شہری خان یونس کے مغرب میں حماس تنظیم کے ایک عسکری تربیت کے ٹھکانے پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہوئے۔

دوسری جانب غزہ میں ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں اور زرعی اراضی پر درجنوں فضائی حملے کیے۔ اس کے نتیجے میں بعض شہری زخمی ہوئے اور بھاری مادی نقصان پہنچا۔

اس سے قبل اسرائیلی پولیس نے جمعے کی شب ایک اعلان میں بتایا تھا کہ غزہ پٹی سے دس "راکٹ" داغے گئے۔ ان میں ایک راکٹ جنوبی اسرائیل میں ایک گھر پر گرا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق "آئرن ٹومب" دفاعی نظام نے ان تمام راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

یاد رہے کہ یہ مسلسل دوسری رات تھی جب غزہ پٹی سے اسرائیلی اراضی پر راکٹ داغے گئے۔ اس سے قبل آخری راکٹ حملہ 12 ستمبر کو ہوا تھا۔