.

حزب اللہ کے ترجمان ٹی وی چینل کا 'ٹویٹر' اکائونٹ بلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ترجمان ٹی وی چینل المنار کا ٹویٹر اکائونٹ بلاک کردیا۔

کمپنی نے کہا کہ چینل کی پابندی اور اشاعت کے قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے یہ بندش ہوئی ہے۔

ٹویٹر کے ترجمان نے کہا ہے کہ "غیر قانونی، دہشت گرد تنظیموں اور پرتشدد انتہا پسندی کے لیے ٹویٹر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ٹویٹر کے منفی استعمال کی روک تھام کے لیے ہماری طرف سے مضبوط اور طاقت اور اقدامات کی ایک تاریخ ہے"۔

ٹویٹر نےچینل کے عربی ، فرانسیسی ، انگریزی اور اسپانوی زبان کے اکائونٹ بھی بلاک کردیے ہیں۔ اب ٹویٹر پر المنار ٹی وی چینل کی خبریں اور اس کے پروگرامات نشر نہیں کیے جائیں گے۔

جب آپ چینل کے ٹویٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ اکاؤنٹ معطل ہے۔

متعدد امریکی قانون سازوں نے یکم نومبر تک ٹویٹر کے 'سی ای او' جیک ڈورسی کو دہشت گرد تنظیموں اور اس سے وابستہ لوگوں ، حماس اور حزب اللہ سمیت ، سے وابستہ تمام مواد کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

امریکا نےسنہ 1997ء کو حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے۔