.

اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کی ایک جنگی کشتی نے لبنان کے علاقائی پانی کی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ بات لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز بتائی۔

ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "اسرائیلی دشمن فوج کی ایک جنگی کشتی نے مؤرخہ 6 نومبر 2019 کو صبح 4 بجے راس الناقورہ کے مقابل لبنانی علاقائی پانی کی حدود کی خلاف ورزی کی۔ یہ اقدام 13 منٹ تک جاری رہا اور اس دوران 280 میٹر کے قریب مسافت طے کی گئی۔ بعد ازاں دوپہر 12:58 پر اسی طرح کی ایک اور جنگی کشتی نے مذکورہ سمندری علاقے میں خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ اس مرتبہ یہ خلاف ورزی 205 میٹر کے قریب مسافت کی تھی اور یہ دو منٹ تک جاری رہی"۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عارضی فورسز کے ساتھ رابطہ کاری سے اس خلاف ورزی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔