.

خوشخبری: یو اے ای میں وٹس اپ کے ذریعے وائس کال کرنا اب ممکن ہو گا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا کہ ان کی حکومت وٹس اپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی نے 'سی این بی سی' ٹی وی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر بڑے ٹکنالوجی پلیٹ فارمز خصوصا فیس بک کے زیر ملکیت وٹس اپ کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے پہلے ہی وٹس اپ کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے۔ ہم نے مواصلات کو کنٹرول کرنے کے ریاست کے نقطہ نظر کے حوالے سے بہت سے منصوبوں میں اپنے تصور کی بہت اچھی تفہیم دیکھی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جلد ہی وٹس اپ کی وائس کال پر پابندی ختم کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (VoIP ) سروسز، جن میں اسکائپ، فیس ٹائم اور وٹس اپ جو انٹرنیٹ پر مفت آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرتی ہیں، کے استعمال پر پابندی ہے۔ تاہم ان پلیٹ فارمز سے ٹیکسٹ پیغامات کی اجازت دی گئی ہے۔

خلیجی ریاستوں نے حالیہ برسوں کے دوران انٹرنیٹ پروٹوکول وائس سروسز کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کا عمل شروع کیا ہے۔ سعودی عرب نے سنہ 2017ء کو واٹس اپ کال پر عاید پابندی ختم کردی تھی۔