.

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم سفاری پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں'الریاض ٹور رزم سیزن' کے موقع پر سفاری پارک سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ یہ پارک دارالحکومت الریاض میں ایک لاکھ مربع میٹر علاقے پربنایا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے 80 نایاب جاندار رکھے گئے ہیں۔

سفاری پارک کو چاراہم علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے ایک خاص جگہ مختص ہے۔ اس کے علاوہ ایک تھیٹر ہے جس میں روزانہ تین شو ہوتے ہیں۔ان شوز میں افریقی لوک داستان ، جانوروں کے شوز اور بچوں کے شوز شامل ہیں۔ پارک میں دنیا بھرمیں پائے جانے والے 259 نایاب نسلوں کے پرندے رکھے گئے ہیں۔

یہاں بہت سے ریستوراں ، کیفے اور بڑوں اور بچوں کے لئے ایک کھیل کا علاقہ میدان بھی ہے۔

سفاری میں دنیا کے براعظموں کے سب سے اہم نادر جانور شامل ہیں اور ان کو پرکشش اوراہم مقامات میں رکھا گیا ہے۔