.

ایک اور سنگ میل طے، سعودیہ روبوٹ اولمپک مقابلوں میں 7 ویں نمبرپر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی روبوٹ اولمپک ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ ورلڈ روبوٹ اولمپکس (ڈبلیو آر او) میں ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے اس بین الاقوامی مقابلے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ 7 سے 10 نومبر درمیان جاری رہا جس میں 72 ممالک کی 423 ٹیموں نے حصہ لیا۔

سعودی عرب کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے مجموعی طورپر آٹھ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ ان ٹیموں کو توانائی اور صنعت ، کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ ، سعودی سائبر سیکیورٹی اینڈ پروگرامنگ فیڈریشن ، سعودی فیڈریشن برائے وائرلیس اسپورٹس اینڈ ریموٹ کنٹرول اور ہیومن سوسائٹی کے اشتراک سے ایک عالمی مقابلے میں شرکت کے لیےبھیجا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے؛ کے مطابق ٹیموں نے چار اہم زمروں میں حصہ لیا۔

فٹ بال سے متعلق دوسری قسم کے حریفوں کو انفراریڈ سینسروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اجازت دی گئی تاکہ وہ ان کے سامنے گیند کی موجودگی کا احساس کرسکیں ، جبکہ تیسری قسم کے مقابلے کو "اوپن" رکھا گیا جو مختلف نوعیت کے مشترکہ چیلنجز کے لیے مخصوص تھا۔

چوتھے درجے کے مقابلے میں زیاہد ترقی یافتہ ربوٹس اور ان کے استعمال کے سینیر طلباء اور ماہرین کے درمیان ہوا۔ مقابلے کا یہ درجہ انجینیرنگ اور جدید پروگرامنگ کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔