.

سعودی عرب میں آج کن علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار میٹرولوجی نے پیر کے دن کے لیے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تبوک، الجوف، مدینہ منورہ، حائل، قصیم، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جیزان کے صوبوں کے علاوہ مملکت کے شمال مشرقی سرحدی علاقوں اور ریاض میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بھی تک موجود ہے۔

علاوہ ازیں مملکت کے وسط میں مغربی حصوں پر ریت کے طوفان کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحر احمر پراوسطا 15 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ اس دوران موجوں کی بلندی ایک سے دو میٹر تک رہے گی اور سمندر کی صورت حال درمیانے درجے کی لہروں تک رہے گی۔ دوسری جانب خلیج عربی میں ہوا کی اوسط رفتار 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ اس دوران موجوں کی بلندی ایک سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی اور سمندر کی صورت حال درمیانی درجے کی لہروں تک محدود رہے گی۔