.

غربِ اردن میں جھڑپ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں صہیونی فوجیوں کی سوموار کے روز فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی ہے۔اس دوران میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی طبی ذرائع نے شہید نوجوان کی شناخت عمر البداوی کے نام سے کی ہے۔اس کی عمر بائیس سال تھی۔فلسطینی فوجیوں نے اس پر براہ راست گولی چلائی تھی اور اس کی چھاتی میں گولی لگی تھی۔اس کو شدید زخمی حالت میں نزدیک واقع شہر الخلیل کے اہلی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔