.

سعودی عرب : ان علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار میٹرولوجی نے بدھ کے دن کے لیے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تبوک، الجوف، شمالی سرحد، مدینہ منورہ، حائل، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ اسی طرح رات کے اوقات میں اور علی الصبح الجوف اور شمالی سرحدی صوبوں کے علاوہ تبوک صوبے کے بعض حصون میں شدید دھند کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحر احمر پر شمال مغرب سے مغرب کی جانب 16 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران سمندر میں ایک سے دو میٹر بلند لہریں اٹھیں گی۔ دوسری جانب خلیج عربی پر شمال مغرب سے شمال مشرق کی جانب 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران سمندر میں آدھے سے ڈیڑھ میٹر بلند لہریں اٹھیں گی۔