.

سعودی عرب : بازوں کی نیلامی میں ایک شاہین 4 لاکھ ریال میں فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں منعقد ہونے والے "بازوں" کے نیلام میں ایک شاہین 4 لاکھ ریال (1.6 کروڑ روپے سے زیادہ) میں فروخت ہوا۔ اس کے علاوہ نیلام میں 4 دیگر بازوں کو مجموعی طور پر 1.14 لاکھ ریال میں خریدا گیا۔

ایک ماہ قبل نیلام کے آغاز کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیلوں میں سے ہے۔

حفر الباطن میں بازوں کی منڈی کے سربراہ فالح العدوانی کے مطابق چار لاکھ ریال میں فروخت ہونے والا شاہین اپنی لمبائی ،چوڑائی اور وزن کے لحاظ سے نادر نوعیت کا حامل ہے۔ رواں سیزن میں شکار کیا جانے والا یہ دوسرا شاہین ہے۔ سیزن کا پہلا شکار عرعر کا شاہین تھا جو ایک ہفتہ قبل 6.10 لاکھ ریال میں خریدا گیا تھا۔

العدوانی نے مزید بتایا کہ حفر الباطن اپنے جغرافیائی محل وقوع کے پیشِ نظر ،،، بازوں کے شوقین افراد کی سب سے بڑی تعداد کی وجہ سے خلیجی ممالک اور مشرق وسطی میں امتیازی مقام رکھتا ہے۔ یہ پرندوں کے گزرنے کے راستوں کے قریب واقع ہے۔