.

ترکی اس وقت شمالی شام میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے : مصر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر نے ترکی کی اُن کوششوں کے نتائج سے خبردار کیا ہے جن کا مقصد شمالی شام میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے ،،، یہ منصوبہ انقرہ کی توسیعی پالیسیوں کے کام آئے گا۔

واشنگٹن میں شام کے حوالے سے چھوٹے مجموعے کے وزارتی سطح کے اجلاس میں مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے شامی بحران کے سلسلے میں مصری موقف کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے جنیوا میں کچھ عرصہ قبل شام کی آئین ساز کمیٹی کے کام شروع کرنے کا بھی خیر مقدم کیا۔ شکری نے شام کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ کمیٹی کے آئندہ ادوار کے دوران قومی مفاد کو غالب رکھیں۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ کے مطابق وزیر خارجہ سامح شکری کی گفتگو میں ترکی کے حالیہ حملے کے بعد شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں صورت حال پر روشنی ڈالی گئی ... اور اس پیش رفت کے شام میں اور خطے میں داعش تنظیم کے خلاف جنگ پر منفی اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مصر کے وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ ان کا ملک شام میں بحران کے پر امن تصفیے کی کوششوں کو سپورٹ کرنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور اس کو ختم کرنے پر کاربند ہے۔