.

مظاہرین اپنے احتجاج کے پُر امن ہونے کو یقینی بنائیں: بغداد آپریشن کمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی دارالحکومت میں بغداد آپریشن کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ شارع الجمہوریہ کی سمت الطیران اسکوائر اور الخلانی کے درمیان راستے کو کھول دیا گیا ہے۔

ہفتے کی صبح جاری ایک بیان میں کمان نے التحریر اسکوائر اور اس کے اطراف پھیلے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کو پُر امن رکھیں اور سرکاری اور نجی املاک کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد نے السنک پُل پر کنٹرول حاصل کر لیا اور ہنگامہ آرائی کے انسداد کی فورس کو پُل کے آدھے حصے تک پیچھے ہٹ جانے پر مجبور کر دیا۔

مظاہرین کے کنٹرول کے بعد ہفتے کے روز الخلانی اور السنک اسکوائر پر دکانیں اور تجارتی مراکز دوبارہ کھل گئے۔