.

مصرکو روس سے لڑاکا جیٹ کی خریداری پرامریکی پابندیوں کے خطرے کا سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کو روس سے لڑاکا جیٹ کی خریداری پر امریکا کی پابندیوں کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے اور وہ مستقبل میں امریکا سے فوجی آلات بھی نہیں خرید کرسکے گا۔

یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے سیاسی اور عسکری امور آر کلارک کوپر نے دبئی میں منعقدہ ائیرشو کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مصر (امریکا کی ممکنہ پابندیوں کے) ان خطرات سے آگاہ ہے۔