.

مظاہرین موقع پرست اور تخریب کار ہیں: ایرانی خبر گان کونسل

کریک ڈائون کے دوران دسیوں طلباء گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کی خبر گان کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اورمہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے والے مظاہرین 'تخریب کار' ملک دشمن اور موقع پرست ہیں۔

کونسل نے امریکا، اسرائیل اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی مجاھدین خلق پر مظاہروں کی پشت پناہی کا الزام عاید کیا۔ کونسل نے ملک میں احتجاج کی آڑ میں بدمنی کو ہوا دینے میں ملوث عناصر کے ٹرائل کا مطالبہ کیا۔

ایران عریبک انٹرنیشنل چینل کے مطابق ایران کے ضلع خوزستان میں مظاہرین کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کا سینیر افسر اکبر مرادی ہلاک ہوگیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ اور نیوز ویب سائٹس کے مطابق ایک طالب علم ابو الفضل نژاد فتح کو دیگر دسیوں طلباء سمیت نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ گذشتہ سوموار کے روز جامعہ تہران اور علامہ یونیورسٹی کے دسیوں طلباء کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔