.

ایرانی جزیرے سے لیک ہونے والے تیل سے خلیجی پانی آلودہ ہوگیا

آبی حیات خطرے میں پڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ نیوز چینل کو ایران کے "خرج" نامی جیزے سے لیک ہونے والے تیل سے خلیجی پانیوں میں پھیلنے کی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی جزیرے سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر لیک ہونے والے تیل سے خلیجی سمندر میں 15 میل تک 100میٹر کی چوڑائی میں تیل پھیل چکا ہے۔

جزیرے خرج تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ امریکا کی طرف سے ایرانی تیل پر پابندیاں عاید کیے جانے کے باوجود تیل کے ٹینکوں کے کنٹینرز ، برآمدات اور جہاز رانی کے حوالے سے یہ جزیرہ اہمیت کا حامل ہے۔