.

ریاض سیزن : برطانوی کرتب باز نیا ریکارڈ بنا کر گینز بک میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریاض میں جاری موٹر شو کے دوران خطروں کے معروف کھلاڑی اور برطانوی کرتب باز ٹیری گرانٹ نے 360 ڈگری کے Loop میں سب سے زیادہ بلندی پر گاڑی گھمانے کا اپنا ہی ریکارڈ پاش پاش کر دیا۔

گرانٹ نے 19.49 میٹر کی بلندی پر سے گاڑی گھما کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کرتب کا سابقہ ریکارڈ 19 میٹر کی بلندی کا تھا جو گرانٹ نے 2015 میں قائم کیا تھا۔

برطانوی اسٹنٹ مین نے ریاض میں ریکارڈ ساز کرتب میں امتیازی خصوصیات کی حامل Jaguar F-Pace گاڑی کا استعمال کیا۔ گرانٹ نے Hot Wales کے نام سے معروف loop کو کامیابی سے مکمل کرنے اور گاڑی کو ہلکا کرنے کے واسطے اس میں سے accessories کو نکال دیا تھا