.

سعودی عرب : اسکول میں گول پوسٹ کا فریم گرنے سے طالب علم جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ایک اسکول میں فٹبال کا "گول پوسٹ فریم" گرنے کے نتیجے میں ساتویں جماعت کا ایک طالب اپنی جان گنوا بیٹھا۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز مملکت کے ضلع بلقرن میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ابو موسی الاشعری سیکنڈری اسکول میں فزیکل ٹریننگ (پی ٹی) کے پیریڈ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں مذکورہ طالب ابراہیم محمد کے سر میں شدید چوٹ آئی جو اس کی موت کا سبب بن گئی۔

جاں بحق طالب علم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سبت العلا کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔

ادھر بیشہ کے ضلع میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ جاں بحق ہونے والا طالب علم اسکول کے اسپورٹس ہال میں گول پوسٹ کے فریم پر لٹک رہا تھا کہ اس دوران وہ نیچے گرا اور گول پوسٹ کا پورا فریم اس پر آ گرا۔ اس کے نتیجے میں طالب علم کو شدید چوٹ آئی اور وہ فوت ہو گیا۔

محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر نے طالب علم کے گھر والوں اور اس کے ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔