.

مکہ مکرمہ میں سڑک پر پڑی بچّی کے ساتھ کیا ہوا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں ایک سعودی شہری کو سڑک پر ایک نومولود بچی ملی جس نے اس کی وڈیو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کر لی۔

وڈیو میں اس بچی کو راستے کے ایک کنارے زمین پر پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اس موقع پر وڈیو بنانے والا شہری انتہائی جذباتی ہو گیا اور اس نے بچی کی حالت پر شدید غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔

وڈیو وائرل کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ شہر کے علاقے الزاہر میں بنائی گئی۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر سیکورٹی اداروں کے اہل کار فوری طور پر جائے مقام پر پہنچ گئے۔ انہوں نے نومولود کو مکہ مکرمہ میں بچوں کے ہسپتال کے حوالے کر دیا تا کہ اس کی صحت کے حوالے سے اطمینان حاصل کیا جا سکے۔