.

خلیج تعاون کونسل کا سربراہ اجلاس 10 دسمبر کو ریاض میں ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیج تعاون کونسل کی سپریم کونسل کا 40 واں سربراہ اجلاس سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیر صدارت 10 دسمبر بروز منگل ریاض میں منعقد ہو گا۔ اس بات کا اعلان خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطيف الزيانی نے کیا۔

الزیانی نے واضح کیا کہ خلیجی سربراہ اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں وزارتی کونسل کا اجلاس 9 دسمبر بروز پیر ریاض میں جی سی سی کے سکریٹریٹ میں معنقد ہو گا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق خلیجی قیادت کے درمیان متعدد اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ ان میں خلیجی کونسل کے رکن ممالک کے بیچ سیاسی، دفاعی، سیکورٹی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی پیش رفت اور خطے میں امن و امان کی صورت حال شامل ہے۔

جی سی سی کے سکریٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ کونسل کا 40 واں سربراہ اجلاس ایسے فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا جو رکن ممالک کے درمیان تعاون اور مربوطیت کو گہرا اور مضبوط بنائیں گے۔