.

سعودی عرب : 2019ء سول ایوی ایشن کے سیکٹر کے لیے غیر معمولی سال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فضائی نقل و حمل کی بین الاقوامی تنظیم "IATA" کے مطابق شہری ہوابازی کے سیکٹر کی آمدنی کے لحاظ سے سعودی عرب نے عرب دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ توقع ہے کہ جدہ میں نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مکمل آپریشن اور نیوم ایئرپورٹ پر آپریشن کے آغاز کے بعد آمدنی کے حجم میں اضافہ ہو گا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 2017 کے مقابلے میں ادارے کی آمدنی میں (تمام ذیلی کمپنیوں کے ساتھ) 5% یعنی 8.8 ارب ریال کا اضافہ ہوا۔ اس دوران ادارے کے اخراجات میں 12% یعنی 7.2 ارب ریال کی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی تنظیم ایاٹا کا کہنا ہے کہ 2018 میں سعودی عرب کی قومی پیداوار میں سول ایوی ایشن سیکٹر کا حصہ 5.6% رہا جس کی قیمت 36.5 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اس کے مقابلے میں 2014 میں یہ رقم 34 ارب ڈالر تھی۔ اس کے علاوہ 2018 میں ادارے نے 5.94 لاکھ ملازمتیں فراہم کیں۔

گذشتہ برس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 10 کروڑ مسافروں کی حد پار کر لی اور مسافروں کی تعداد میں 22% کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسی طرح پروازوں کی مجموعی تعداد 7.71 لاکھ سے زیادہ ہو گئی جو 2015 کے مقابلے میں 20% زیادہ ہے۔