شاہ سلمان کی امامت میں شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ کی ادائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

منگل کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی امامت میں ان کے بھائی شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ الریاض شہر میں جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی۔

نماز جنازہ کی امامت شاہ سلمان نے کرائی۔ اس موقع پر اہم حکومتی عہدیدار، شاہی خاندان کی شخصیات، علماء اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے مرحوم شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کی مغفرت اور کی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز دو روز قبل الریاض میں انتقال کر گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں