مسجد حرام میں توسیعی کام 1444 ہجری میں مکمل ہو جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے متعلق "مطاف اور تیسری سعودی توسیع" کے منصوبوں کا 80% کام مکمل ہو چکا ہے۔ مطاف اور شامیہ کی توسیع سمیت مسجد حرام کے تمام ترقیاتی منصوبے 1444 ہجری میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں انجینئرنگ کے امور کے ڈائریکٹر (انجینئر) عمار الاحمدی نے سعودی روزنامے "مکہ" کو بتایا کہ "مطاف کی توسیع کے منصوبے میں متعدد دیگر ذیلی منصوبے شامل ہیں۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ توسیعی کام بھی بنا کسی توقف جاری رہتا ہے۔ منصوبوں سے متعلق ایجنسی براہ راست نگرانی اور جائزے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے علاوہ دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ کے نتیجے میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ مثلا 1439 ہجری میں (مرحوم) شاہ فہد توسیع کی برقی سیڑھیوں میں 60 مرتبہ شکایات سامنے آئیں جب کہ گذشتہ برس 1439 ہجری میں یہ تعداد کم ہو کر 8 رہ گئی۔

الاحمدی نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں مسجد حرام میں ترقیاتی اور توسیع منصوبوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی امید ہے۔

انہدام

انہدام کی کارروائیوں کی تکمیل

حتمی مراحل کا اختتام

مطاف کی توسیع میں شامل کارروائیاں :

بیت الخلا

وضو خانے

برقی زینے

لفٹس

صوتی نظام

سیکورٹی کیمرے

ٹھنڈے پانی کے کولر

مطاف کی توسیع میں نمازیوں کی تعداد :

منصوبے کے آغاز سے قبل 197900 نمازی

منصوبے کے دوران 215958 نمازی

منصوبے کی تکمیل کے بعد 278000 نمازی

بیت الخلا کی تعداد :

1439 ہجری : 8680

1440 ہجری : 5660

منصوبوں کی تکمیل کے بعد : 12400

وضو خانے :

1439 ہجری : 1671

1440 ہجری : 2241

منصوبوں کی تکمیل کے بعد : 9200

برقی زینے :

1439 ہجری: 256

1440 ہجری : 275

منصوبوں کی تکمیل کے بعد : 680

لِفٹس :

1439 ہجری : 7

1440 ہجری : 10

منصوبوں کی تکمیل کے بعد : 147

حرم شریف کے تمام منصبوں کی تکمیل کے بعد دیگر اعداد وشمار :

8534 سیکورٹی کیمرے

9572 ساؤنڈ سسٹم

120000 کولرز

سعی کی جگہ 115600 نمازی

دوسری توسیع میں 366400 نمازی

70 رہ نما اسکرینز

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں