امریکا اور سوڈان میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان پر سعودی عرب کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ سوڈان اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اور سوڈان کے درمیان دو عشروں سے سفارتی تعلقات منقطع چلے آ رہے ہیں۔ سوڈان میں صدر عمر البشیر کی رواں سال معزولی کے بعد خرطوم اور واشنگٹن کے درمیان قربت بہ تدریج بڑھ رہی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے امریکا اور سوڈان کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہناہے کہ توقع ہے کہ امریکا اورسوڈان سفارتی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بحال کریں گے۔

سعودی عرب نے 21 اگست 2019ء کو تشکیل پانے والی سوڈان کی عبوری حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا طویل عرصے تک سوڈان پر دہشت گردی کی پشت پناہی اور شورش زدہ علاقے دارفر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام عاید کرتا رہا ہے۔

حال ہی میں سوڈن کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے امریکا کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکی حکام سے دو طرفہ سفاتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت ک ہے۔ امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی خرطوم کےساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں