.

جنوبی سعودی عرب میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کل منگل کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز نے سینیما گھر کا افتتاح کیا۔ اس سینما کی تیاری پر 42 ملین ریال کی لاگت آئی ہے۔

سینیما میں 10 ہال ہیں جن میں سے دو بچوں کے لیے مختص ہیں۔ ان میں 80 سے 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے رہتے ہیں۔ یہ سینیما گھرآج بدھ کی شام سےعوام کے لیے بھی کھول دیا جائے گا۔

جازان کے علاقے میں سینیما گھر کا افتتاح علاقے کے عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنا، ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنا اور ویژن 2030ء کے منصوبوں کو آگے بڑھانا ہے۔