سعودی عرب : بے پردہ خاتون پر جوتا پھینکنے والا شخص استغاثہ میں پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر ینبع میں پولیس نے سڑک پر ایک خاتون کی جانب جوتا پھینکنے والے شخص کو استغاثہ میں پیش کر دیا۔

اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس کا دورانیہ 14 سیکنڈ ہے۔ وڈیو میں ایک باریش سعودی شخص سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر راہ گیروں سے مخاطب ہو کر اونچی آواز سے کہہ رہا ہے کہ "جو عورت بھی چہرہ کھول کر باہر نکلتی ہے وہ بدکار شمار ہو گی"۔ اسی دوران ایک خاتون اس شخص کے سامنے سے گزری جس کا چہرہ کھلا ہوا تھا۔ اس شخص نے عورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ اپنا چہرہ دکھا رہی ہے ، یہ بدکار ہے"۔ اس کے بعد مذکورہ شخص نے عورت پر اپنا جوتا پھینکا جس پر وہ عورت چیختی چلاتی ہوئی وہاں سے بھاگ گئی۔

یہ واقعہ ینبع میں ایک شاپنگ سینٹر کے نزدیک پیش آیا اور سینٹر کے ایک پہرے دار نے اس شخص کی جانب سے جوتا پھینکنے کا فعل دیکھ لیا۔ بعد ازاں پولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر اس حرکت کے مرتکب شخص کو حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں