بغداد ہوائی اڈے کے قریب دو راکٹ حملے، کوئی نقصان نہیں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں سیکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا بُدھ کی شام بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بیرونی احاطے میں دو کاتیوشا راکٹ گرے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

العربیہ اور الحدث چینلز کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے راکٹ لانچنگ کے مقامات کا تعین کرنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق یہ حملے بغداد ایئرپورٹ پر امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

بدھ کے روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کاتیوشا راکٹ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دو روز قبل اسی علاقے میں ہونے والے راکٹ حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ حملہ گذشتہ پانچ ہفتوں میں راکٹ حملوں کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ ان حملوں میں عراق میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عراق میں امریکا 'داعش' کے خلاف سرگرم ہے۔ بغداد ہوائی اڈے کےقریب کیے گئے راکٹ حملے کی کسی گروپ کی طرف سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں