سعودی عرب : حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے راکٹ جازان کے ہسپتال پر گرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر جازان میں منگل کے روز ایک ہسپتال پر راکٹ آ کر گے۔

سعودی شہری دفاع کے ادارے کے مطابق یہ راکٹ ایران نواز حوثی ملیشیا نے یمنی اراضی کے اندر سے داغے۔

جازان میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان یحیی القحطانی نے بتایا کہ شہری دفاع کے ادارے کو بدھ کی شام متعدد اطلاعات موصول ہوئیں کہ حوثی ملییشیا کی جانب سے جازان کے الحرث العام ہسپتال اور نزدیک واقع شہری تنصیبات پر داغے گئے راکٹوں کے ٹکڑے مختلف مقامات پر گرے ہیں۔ اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ہسپتال کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد شہری دفاع نے صورت حال کے مطابق درکار کارروائیاں انجام دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں